جے آئی ٹی تحقیقاتی کمیشن نہیںتفتیشی ٹیم ہو گی،نواز شریف نہیں جے آئی ٹی نواز شریف کے سامنے پیش ہو گی، اعتزاز احسن
پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے کہا نہ آپ کیلئے مناسب ہے آپ ہمار اکیس لڑیں نہ ہمارے لئے مناسب ہے ہم آپ کو وکیل کریں پیپلز پارٹی نواز شریف کے استعفے کے مطالبے سے کسی صور ت دستبردار نہیں ہو گی ‘پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کی انٹر ویو میں گفتگو
اتوار 23 اپریل 2017 12:40
(جاری ہے)
حکمران خاندان کی طرف سے جو مواد پیش کیا گیا ہے اس پر ہی فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا ۔ عدالت نے جو حکم دیا ہے وہ تحقیقاتی کمیشن نہیں ہوگا بلکہ تفتیشی ٹیم ہو گی ، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وزیر داخلہ کے ماتحت ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے وزیر اعظم سے پوچھ گچھ کرے گا ،وزیر اعظم نہیں بلکہ جے آئی ٹی وزیر اعظم کے سامنے پیش ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کیس کی مرکزی کردار مریم نواز شریف کو ان صفحات سے نکال دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ کی تاریخ ہے کہ یہاں پر مسلم لیگ (ن) کیلئے اور جبکہ پیپلز پارٹی کے لئے انصاف کا پیمانہ اور ہے ، اگر پانامہ کیس میں پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم ہوتا تو اسے دو ماہ پہلے ہی سزا ہو چکی ہوتی ۔ فاضل بنچ کی ججمنٹ پڑھ لی جائے تمام ججز نتیجے پر پہنچ چکے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ پانامہ کیس کے معاملے میں تحریک انصاف والے میرے پاس آرہے ہیں تومیں نے اس حوالے سے اپنی قیادت سے بات کی لیکن وہ نہیں مانے کیونکہ ہمارا موقف ہے کہ سپریم کورٹ سے شریف برادران کے خلاف فیصلہ نہیں آئے گا ۔حیرانی کی بات ہے کہ میں سمجھ رہا تھاکہ تحریک انصاف کی سینئر قیادت جو میرے پاس آرہی ہے وہ مجھے کیس لڑنے کے لئے قائل کرے گی لیکن انہوںنے کہا کہ ’’ نہ یہ آپ کے لئے مناسب ہے کہ آپ ہمار اکیس لڑیں اور نہ ہی یہ ہمارے لئے مناسب ہے کہ ہم آپ کو وکیل کریں ‘‘ ،اس بارے پی ٹی آئی کی قیادت سے ہی پوچھا جا سکتا ہے ، حالانکہ میں کیس لڑنا چاہتا تھا ۔ انہوں نے موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کی آپس میں دوری کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی آپس کی غلط فہمیاں اور قدوتیں دور ہونی چاہئیں ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس کیس میں نقصان وزیر اعظم نواز شریف اور سپریم کورٹ کا ہوا ہے اور زیادہ سپریم کورٹ کا ہوا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.