عرفان صدیقی کا نیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام قومی کتب میلہ کا دورہ کیا
اتوار 23 اپریل 2017 17:10
(جاری ہے)
وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے میلہ کے دوسرے روز قومی کتب میلہ کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز پر گئے اور وہاں دی جانے والی سہولیات کے متعلق جائزہ لیا۔
انہوں نے کتب میلہ کی مختلف جاری تقاریب میں گہری دلچسپی لی۔ میلہ کے دوسرے روز جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی کتب میلہ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور نیشنل بک فائونڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا۔ لیاقت بلوچ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میلہ ایک نہایت خوش آئند اقدام ہے، ایسے میلوں سے کتاب دوستی فروغ پاتی ہے اور مطالعہ کی عادت عام کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو خاص طور پر کتاب کی طرف اپنی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ علم کی منازل طے کر کے روشن مستقبل سے ہمکنار ہو سکیں۔ لیاقت بلوچ نے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علمی و ادبی اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ان کا فعال ہونا ایک مثبت پیش رفت ہے۔ اس موقع پر مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کو قرآن پاک کا نسخہ پیش کیا۔ قبل ازیں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اے پی این ایس کے رہنما مہتاب خان نے بھی کتاب میلہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے میلہ کے انعقاد پر مشیر وزیراعظم اور ایم ڈی نیشنل بک فائونڈیشن کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے کیلئے کتاب دوستی کو عام کرنا ہو گا۔ تین روزہ قومی کتاب میلہ کے دوسرے دن ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے بالخصوص وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور مضافات کے علاقوں کی نے بھرپور شرکت کی اور کتابوں میں گہری دلچسپی لی۔ میلہ کا اہتمام پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں کیا گیا ہے۔ (آج) پیر کی شام کو قومی کتب میلہ اختتام پذیر ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.