حکومت صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن معاونت کر رہی ہے‘خواجہ عمران نذیر
نظام کو برا کہنے اور دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اصلاحی اقدامات کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
اتوار 23 اپریل 2017 21:40
(جاری ہے)
خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور منافقت کے بجائے صدق دل سے اصلاح کے لئے اپنی ذات سے تبدیلی کا عمل شروع کرکے اچھائی پھیلا سکتے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا کے غیرزمہ دارنہ کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں نظام کو برا کہنے اور دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اصلاحی اقدامات کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ اس کلچر کو بدلنے کی ضرورت ہے جس میں ہیلتھ سسٹم کو برا بھلا کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں لاکھوں ہیلتھ پریکٹیشنرز مریضوں کے علاج معالجے کے لئے مثالی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور ان سے مریضوں کی جانیں بچائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت میرٹ اور انصاف کو مقدم رکھنے کے لئے ہر شعبے میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق کے لئے طبی شعبے میں ہر ممکن سہولیات اور آسانیاںپیدا کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں میڈیکل کے شعبے میں بہتر ی لانے کے لئے قوانین سازی کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور ان اداروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کام کر رہے ہیں اور عوام کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے متبادل ادویات کے طبی شعبے کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ کانفرنس کے گیسٹ آف آنر سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طریقہ علا ج کوئی بھی ہو مریضوں کی خدمت کے لئے مسیحاوں کا کردار قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ڈاکٹر مسیحا ہیں اور ان کا کام مریضوں کی خدمت کرنا ان کے دکھ درد دور کرنا ہے تاکہ معاشرے کو صحت مند بنانا جاسکے۔ ڈاکٹر خرم کیانی نے کہاکہ طبی مسائل کا حل اسی وقت ممکن ہے جب تمام طریقہ علاج کوفروغ دے کر ان طریقہ علاج کو وہ مقام دیا جائے جو دنیا کے دیگر ممالک میں دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ متبادل ادویات کے طریقہ علاج دنیا میں مقبول ہے اور کامیابی سے جاری ہے۔ اور پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد پریکٹیشنرز پاکستان میں موجود ہیں۔انہوںنے پنجاب میں عطایت کی روک تھام کے لئے ٹاسک فورس جعلی ادویات کے خلاف کاروائی کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے دور اقتدار میں سرکاری ہسپتالوں میں ہومیو ڈاکٹروں اور حکما ء کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر اعلی کارکردگی پر ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان ، اظہار برہمی
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں دھماکے کی مذمت
-
پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے سردار سلیم حیدر کو نامزد کردیا
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.