جمیکا ٹیسٹ، پاکستان 407پر آل آﺅٹ ،مصباح الحق 99رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے
منگل 25 اپریل 2017 01:06
(جاری ہے)
پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 407رنز پر آل آﺅٹ ہوئی اور اسے ویسٹ انڈیزکیخلاف 121رنز کی برتری حاصل ہے۔ویسٹ انڈیز کے لیے گیبریئل اور جوزف نے تین ، تین جبکہ ہولڈر ،بشو اور روسٹن چیز نے ایک ، ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل دوسرے دن کا کھیل تقریباً بارش کی نذر ہونے کے بعد تیسرے دن بھی خراب آﺅٹ فیلڈ کے سبب کھیل تاخیر شروع ہوا،ویسٹ انڈیز نے میچ کے تیسرے 279 رنز نو کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز شروع کی تو آخری وکٹ سکور میں مزید محض 7 رنز کا اضافہ کر سکی اور پوری ٹیم 286 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
میزبان ٹیم ابتدا میں 71 رنز پر 5 وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی لیکن روسٹن چیز نے 63، شین ڈاﺅرچ 56 اور کپتان جیسن ہولڈر نے ناقابل شکست 57 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو معقول سکور تک رسائی دلائی،پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے کیریئر کی بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 44 رنز کے عوض چھ وکٹیں لیں جبکہ یاسر شاہ نے دو وکٹیں لیں،پاکستان نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 23 کے مجموعے پر اظہر علی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،احمد شہزاد اور بابر اعظم نے سکور کو 54 رنز تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر شہزاد 31 رنز بنانے کے بعد حریف کپتان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔اسکے بعد تجربہ کار یونس خان وکٹ پر پہنچے اور دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کےلئے 131رنز کا اضافہ کیا جسکے بعد یونس خان گیبریل کی سلو گیند جلدی کھیل بیٹھے اور 58رنز پر وکٹ گنوا دی ، بابر اعظم بھی گیبریل کے اگلے اوور میں 72رنز بنا کر بولڈ ہوگئے جسکے بعد کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو مزید کسی نقصان سے محفوظ رکھا اور جب سکور 201رنز ہوا تو امپائرز نے کم روشنی کے باعث کھیل ختم کرنےکا اعلان کردیا۔مصباح اور اسد5،5رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں ۔یہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جا رہا 50واں ٹیسٹ میچ ہے جہاں باہمی مقابلوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ میں 49 بار مدمقابل آئیں جس میں سے 18 میچز میں قومی ٹیم اور 16 میں ویسٹ انڈین ٹیم کامیاب رہی جبکہ 15 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔ کیریبئن سرزمین پر گرین کیپس کا ریکارڈ مایوس کن ہے جہاں 23 میچوں میں سے پاکستانی ٹیم صرف 5 میچ جیت سکی ہے جبکہ 11 میچوں میں اسے شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا، 7 میچ بے نتیجہ ختم ہوئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.