کنگسٹن ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لیے مزید 20رنز درکار
منگل 25 اپریل 2017 22:05
(جاری ہے)
دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو انھیں پاکستان کی 121 رنز کی برتری کا سامنا تھا۔لیگ سپنر یاسر شاہ نے کریگ بریتھویٹ کو 22 کے سکور پر آﺅٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلادی جس کے بعد کیرن پاول اور ہیٹمیر کے درمیان 50 رنز کی شراکت ہوئی تاہم یاسر شاہ نے انکی شراکت کو ختم کردی،شیمرون ہیٹمیر20 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، شے ہوپ کو 84 کے سکور پر آﺅٹ کرکے یاسر نے پاکستان کو تیسری کامیابی دلادی،چوتھے روز کے اختتامی لمحات میں 49 رنز بنا کر پاکستان کے لیے مشکل نظر آنے والے بلے باز کو یاسر شاہ نے آﺅٹ کرکے میچ میں پاکستان کی گرفت مضبوط بنالی،چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں پر 93 رنز بنا لیے تھے اور انھیں پاکستان کی برتری کو ختم کرنے کے لیے مزید 28 رنز درکار ہیں۔
قبل ازیں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 201 رنز چار کھلاڑی آﺅٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسد شفیق اور مصباح الحق وکٹ پر موجود تھے،دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ روز کی طرح محتاط انداز اپنایا اور سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے بتدریج سکور کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن اسد شفیق 22 رنز بنانے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے، نائب کپتان سرفراز احمد کی وکٹ پر آمد ہوئی اور انہوں نے روایتی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے تیزی سے سکور کرنا شروع کیا،مصباح اور سرفراز نے 88 رنز کی شراکت قائم کی جس میں سرفراز کے 54 رنز شامل تھے جن کی وکٹیں دویندرا بشو نے بکھیر دیں،محمد عامر 11، وہاب ریاض نو اور یاسر شاہ آٹھ رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے۔ مصباح الحق نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ صرف ایک رن کی فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کرپائے جبکہ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عباس ایک رن بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 407 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کے خلاف 121 رنز کی برتری حاصل کی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبرئیل اور جوزف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں محمد عامر کی بہترین باﺅلنگ کی بدولت 286 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.