پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جمیکا ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، یاسر شاہ اور محمد عامر کی شاندار بائولنگ 4,4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ویسٹ انڈیز کی طرف سے ملنے والا 32 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے بآسانی 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا، یاسر شاہ کو میچ میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
بدھ 26 اپریل 2017 10:30
(جاری ہے)
پاکستان کے یاسر شاہ کو میچ میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سبائنا پارک، کنگسٹن میں ٹیسٹ کے پانچویں روز کا کھیل جب شروع ہوا تو ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری نا مکمل اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز سے شروع کی، اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 28 رنز درکار تھے، لیکن پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت میزبان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گر تی رہیں اور پوری ٹیم 152رنز کے مجموعے پر ڈھیر ہو گئی۔
کیرن پائول 49، شمرون ہیٹمائر20، بریتھ ویٹ اور جیسن ہولڈر14، 14 جبکہ روسٹن چیز16 اور بشو 18رنز کی مزاحمت کر سکے باقی کوئی بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکا۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کو میچ میں فتح کیلئی32 رنز کا معمولی ہدف ملا جو بعد میں پاکستان ٹیم نے بآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستانی بائولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، میچ میں خاص طور پر یاسر شاہ نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہو ئے ویسٹ انڈیز کی6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے مجموعی طور پر 4 اوورز میں 63 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، اس عمدہ کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.