خضدار، 15کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیم منصوبہ مکمل
عوامی فلاح و بہبود کیلئے ،بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو کا ڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب
بدھ 26 اپریل 2017 23:48
(جاری ہے)
جس کا ہم افتتاح کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ اس سے آس پاس کی آبادی سیراب ہوگی اور انہیں پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش نہیں آئیگا ۔ وہ بروز بدھ ہڑنبو ڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین عبدالحمیدبلوچ،حاجی احمد نوازب ، ارباب بزگراور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں میئر خضدار میرعبدالرحیم کرد ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل ، اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی ، پرنسپل بی آرسی حاجی محمد عالم جتک ،پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمران درانی،میر نورالحق گزگی مینگل،ایکسیئن محمد رحیم بنگلزئی ،ناصر بلوچ ، نثار احمد،مولانا عبدالحکیم گزگی ،میر اشرف علی جتک ،علی مینگل ،انجینئر سرور، سردار زادہ میر شاہ میر خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر شاہجہان،اے سی نصیراحمد میروانی و دیگر موجو دتھے ۔اس سے قبل ہڑنبو میں 15کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا ڈیم کا افتتاح صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کی،اور منصوبے کی کامیاب تکمیل پر شکرانے کی دعاء کی گئی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاکہ ہم نے عوام کی انتہائی اہم ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اس علاقے میں ڈیم کا منصوبہ بنایا ، جس کی مدت تین سال تھی اور یہ منصوبہ قبل ازوقت انتہائی معیاری انداز میں مکمل ہوگیا ہے، ہڑنبو میں ڈیم بننے سے قرب و جوار کی آبادی پانی کی نعمت سے مستفید ہوگی ، اور زیر زمین پانی کی قلت کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل ہوگا ۔ ایک اور منصوبہ زیر غور ہے جو جلد وفاقی حکومت سے منظور کرایا جائیگا ۔ جس میں 11ڈیمز ہیں اور یہ اربوں روپے کا پراجیکٹ ہے ۔ جب کہ اس کے علاوہ 23کروڑروپے کی لاگت سے تحصیل نال میں ایک ہسپتال بن رہاہے جس کی تکمیل سے مقامی عوام کو علاج و معالجے کی تمام سہولیات میسر آئیں گی اور عوام کو دوسرے علاقوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔بہت جلد یہ منصوبہ مکمل ہوگا میں از خود اس کا افتتاح کرونگا۔انہوںنے کہاکہ عوام جب ہمیں اپنی خدمت کے لئے منتخب کرتا ہے تو ہم اس کے بعد خاموشی کے ساتھ نہیں بیٹھتے ہیںبلکہ ہمیں ہمیشہ آپ کی فکر لاحق ہوتی ہے اور اسی جدوجہد میں مصروف رہتے ہیں کہ کس طرح عوام کے مسائل کم کریں اورانہیں حل کردیں ۔ کافی حد تک ہم اپنی اس جدوجہد میں کامیاب ہوچکے ہیں آج آپ کے شہروںمیں سڑکیں بن رہی ہیں اسکول ہسپتال بن رہے ،یہ ترقی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری و ساری رہیگا ۔میں کنٹریکٹرز کو بھی ہدایت کرونگا کہ وہ ایسا کام کریں کہ کام کی تکمیل پر عوام انہیں داد دیںانہیں شاباش کہیں ۔ آج یہ ہڑنبو ڈیم بن چکا ہے یقینا اس میں دیانتداری اور صاف و شفاف طریقے سے کام کیا گیا ہے اس منصوبے پر نہ کسی کو شکایت اور نہ ہی شکو ہ ہے بلکہ عوام بھی اس کی تائید کرتی ہے کہ یہاں کام اچھا ہوا ہے اور معیاری اندازمیں ڈیم کو بنایا گیا ہے ۔آئندہ بھی اسی طرز و طریقے کے ساتھ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا۔صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اسے کامیابی سے ہمکنار کردیں آئندہ آپ کے وسائل بھی اسی مردم شماری کی بنیاد پر تقسیم ہونگے اور حلقہ بندیاہونگی جب آپ کا حلقہ تبدیل ہوگا تو اس سے آپ کو فائدہ ہوگا اور جو رقم صوبہ یا وفاق سے ملیگا وہ آپ ہی پر خرچ ہوگا ۔ تو اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ مردم شماری میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں یہ ہمارے لئے موت و زیست کا مسئلہ ہے اور اسے ہر صورت کامیابی سے ہمکنار کرادیں ، میں از خود آپ کے درمیان موجود ہوں او ر میں خود مردم شماری کی نگرانی کرونگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.