کراچی کی ترقی کے لئے اداروں کے ساتھ مشترکہ و مضبو ط اقدامات جا ری ہیں ،کمشنر کراچی
جمعہ 28 اپریل 2017 22:31
(جاری ہے)
وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ خواجہ اویس عادل نے کی اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی فرحان غنی اور دیگر بھی مو جو د تھے۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ حکومت کراچی کی ترقی اور شہر کے مسائل حل کر نے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ ٹریفک و ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل ، تجاوزات کے خاتمہ ،پانی کی کمی اورسیوریج کی شکایات دور کر نے اور انفرا اسٹرکچر ٹھیک کر نے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی سے پولیو کے خاتمہ کے لئے انتظامیہ محکمہ صحت اور عالمی پا رٹنرز کے تعاون سے اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہی ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ 2016 جنوری سے اب تک کراچی میں کوئی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں متعلقہ اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے انتظامیہ نے موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک کے خدشات کے پیش نظر اس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکنہ انتظامات کئے ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنر ز نے اپنے اپنے ضلع میں متوقع ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لئے ہنگامی منصوبے بنالئے ہیں اور ان پر عملدرآمد کے لئے محکمہ موسمیات متعلقہ اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مضبوط رابطہ ہے۔وفد کو بس رپیڈ ٹرانزٹ سسٹم کے تحت جاری منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ کمشنر نے امید ظاہر کی کہ بس رپیڈ ٹرانزٹ منصوبہ کے تحت نئی بسوں کے ذریعے شہریوں کو معیاری سفری سہولت میسر آئے گی اور شہر کا دیرینہ ٹرانسپورٹ کی کمی کا مسئلہ حل کر نے میں مدد ملے گی۔ کمشنر نے کہا کہ نالوں پر تجاوزات ہٹانے کادیرینہ مسئلہ حل کر نے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔گجر نالہ پر قائم تجاوزات کو ہٹانے کے لئے تجاوزات کے خلا ف کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیا ہے جس میں تیرہ کلومیڑ نالہ کے دونوں طرف 26 کلو میڑ رقبے پر تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں۔ اس سلسلہ مین ضلعی انتطامیہ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ جس نے متعلقہ اداروں کے تعاون اور اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں سے اس اہم کام کو انجام دیا،بعد ازاں کمشنر کراچی نے وفد کے سربراہ کو یادگاری شیلڈ دی وفد کے سربراہ نے بھی کمشنر کراچی کو یاد گاری شیلڈ دی، قبل ازیں وفد نے ایس آئی یو ٹی کا دورہ کیا اور وہاں مختلف شعبے دیکھے۔ وفد نے ایس آئی یو ٹی کی خدمات کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.