ملک کے تمام اکائیوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے‘ آفتاب احمد خان شیرپائو
جمعہ 28 اپریل 2017 23:19
(جاری ہے)
انھوںنے شہید عالمزیب عمرزئی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے جنھوں نے جان فشانی ، انتھک محنت اور بے لوث خدمت کے ذریعے سیاسی میدان میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے پختونوں کی مشکلات اور مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مزید مضبوط و مستحکم ہوں کیونکہ اس کے تسلسل سے ہی عوامی خوشحالی اور بہتر معیار زندگی سمیت ملک تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ وفاق کے استحکام کیلئے ضروری ہے کہ ملک کی تمام اکائیوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور اگر وفاقی حکومت نے ملکی وسائل کو صرف ایک صوبہ تک محدود رکھا اور پختونوں کی قربانیوں کو نظرانداز کیا گیا تو اس سے وفاق پر منفی اثرات پڑیں گے۔آفتاب شیرپائو نے خیبرپختونخوا میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا اپنی ضرورت سے زیادہ اور سستی بجلی پیدا کر رہا ہے لیکن اسے نہ صرف اپنے حق سے محروم رکھا جارہا ہے بلکہ خیبر پختونخوا کے وسائل بھی چھینے جا رہے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے عوام کے بہترین مفاد میں ہیں جس سے امن کو فروغ ملے گا ۔انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی بدگمانیوں اور غلط فہمیاں کو دور کرنے اور دونوں برادر ممالک کو قریب لانے کیلئے پاکستانی وفد افغانستان کا دورہ کر رہا ہے جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے اہم امور پر غور و حوض کیا جا ئیگا۔انھوں نے دونوں ممالک کے مابین باقاعدہ رابطوں کی اشد ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیرپا امن کے قیام اور دونوں ممالک میںتجارتی،ثقافتی اور سماجی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مرحلہ وار بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے اور ان کے حقوق و تحفظ اور مفادات کو یقینی بنانے کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اقتدار نہیں بلکہ خطے کے عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ خطہ میں امن لانے کیلئے شہید حیات محمد خان شیرپائو اور عالمزیب عمرزئی شہید کی طرح ہم مزید قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں۔اجتماع سے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد خان عمرزئی اور پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.