زیتون کاتیل دل کی بیمار ی، بلڈ پر یشر، پٹھوں کی کمزوری اورنیندکی کمی جیسے امراض کیلئے بے حد مفید ہے، ماہرین

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:04

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) ما ہرین کے مطا بق زیتون کاتیل دل کی بیمار ی پٹھوں کی کمزوری اورنیندکی کمی جیسے امراض کیلئے بے حد مفید ہے ،زیتون کادرخت سدابہارہے اور اس کی ایک ہزار سے زائداقسام ہیں ، اس کی بلندی 15میڑجبکہ پھیلائو10میٹرتک ریکارڈ کیاگیاہے، زیتون کے پودے تپتے صحرا سے لے کر برف پوش پہاڑی چوٹیوں تک اگائے جاسکتے ہیں ،زیتون کے پودے عام طورپرچار سے پانچ سال کی عمر میں پھل دیناشروع کرتے ہیں ،زیتون کے پودے پر پھول آنے کاعمل زیتون کی قسم اورموسمی حالات پر منحصر ہے، پھول آنے کے بعد 4تا5ماہ تک پھل پک کرتیارہوجاتاہے ،سرگودہاڈویثرن میںواقع وادی سون کے موسمی حالا ت زیتون کی پیداوار کیلئے انتہائی مناسب ہے کیونکہ وادی سون سکیسرسطح سمندر سے تقریبا900میٹرکی بلندی پر واقعہ ہے جبکہ سکیسر کی چوٹی سطح سمندرسے 1600میٹر کی بلندی پر سلسلہ کوہ نمک سے ملحقہ پہاڑی علاقہ پر واقع ہے،وادی سون کے موسمی حالات کے تناظر میں جنگلی زیتون کی پیوندکار ی کرکے زیتون کی تجارتی اقسام مثلا آٹوبراٹیکاکوراٹینوفرانتویواورلیسنوکی ترویج کے روشن امکانات ہیں ،ان اقسام کوترقی د ے کر زیتونے کے تیل کی اچھی پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے اور خوردنی تیل پر خرچ ہونے و الا کثیرزرمبادلہ بھی بچایاجاسکتاہے ۔