گندم کو ذخیرہ کرتے وقت ان میں نیم کے پتے ضرور رکھیں، ما ہر ین زراعت

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء)ماہرین زراعت کی جانب سے گندم ذخیرہ کرتے وقت حشرات الارض اور ممکنہ بیماریوں کے خدشات سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عملدر آمد کی ہدایت کی گئی ہے، ماہرین زراعت کے مطا بق گھریلو افراد گندم کو بھڑولوں اور بوریوں میں ذخیرہ کرتے وقت ان میں نیم کے پتے ضرور رکھیں تاکہ گند م کو حشرات الارض اور ممکنہ بیماریوں کے خدشات سے بچانا ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ گندم کو محفوظ کرناایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کیلئے کاشتکاروں ، کسانوں اور عام افراد کو خصوصی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عام طور پر کاشتکار اور بڑی تعداد میں گھریلو افراد سال بھر کی گندم لے کر گھروں یا ڈیروں پر بھڑولوں اور بوریوں میں ذخیرہ کرلیتے ہیں لیکن اکثر اوقات یہ گندم حفاظتی تدابیر پر عملدر آمد نہ ہونے سے خراب ہوناشروع ہوجاتی ہے۔