دہشتگردی کاتھریٹ دیکرواہ کینٹ آنےسےروکنے کی کوشش کی گئی،چوہدری نثار
سکیورٹی ادارےحساس علاقےکی حفاظت نہیں کرسکتےتوکاکردگی پرسوال اٹھتے ہیں،پی اوایف کامزدوپاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ لڑتاہے،مشرف دورکےمزدورمخالف کالےقانون کےالاؤنسزواپس دلوائیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ کاخطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 1 مئی 2017 19:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی اوایف کے مزدوروں کے ساتھ ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ نہ تونثارکے دل میں کھوٹ ہے ،نہ نثارمنافق اور نہ پی اوایف کامزدورمنافق ہے۔نثاربھی سیدھی بات کرتاہے مزدوربھی سیدھی بات کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ آج دہشتگردی کے خطرے سے آگاہ کیاگیا،کہاگیاکہ رات دودہشتگردپکڑے گئے،خودجیکٹس بھی پکڑی گئی ہیں۔میں نے کہا اگرواہ کینٹ کامزدوراس فیکٹری میں محفوظ نہیں اور تحفظ اللہ کے ہاتھ ہے توہم تین وزیروں کاتحفظ بھی اللہ کے ہاتھ ہے۔سکیورٹی ادارے حساس علاقے کی حفاظت نہیں کرسکتے توکاکردگی پرسوال اٹھتے ہیں۔چوہدری نثارنے کہا کہ میں یہاں مزدوروں سے اظہاریکجہتی کرنے آیاہوں۔ ہرکوئی کان کھول کرسن لے۔آن بان اور شان وشوکت مزدوروں کی مرہون منت ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ کسی کوابہام نہیں ہوناچاہیے میں حکومت میں ہوں یااپوزیشن میں ہوں میری آوازہمیشہ واکینٹ فیکٹری کے مزدوروں کے ساتھ گونجے گی۔جونیجوکی حکومت تھی ،مجھے کہاگیاتومیں استعفیٰ دے کرمزدوروں کے ساتھ بیٹھ گیا۔آج نادان کیسے سمجھتے ہیں کہ ہمیں تھریٹ دے کرکوئی روک لے گا؟انہوں نے کہا کہ ان مزدوروں کوسانس لینے دوان کوجینے دو۔میں پردے نہیں کھولناچاہتا۔پی اوایف کامزدورمجاہدپاکستان ہے۔یہ مزدورپاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑتاہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2000ء میں کالاقانون لاگوکیاگیا۔ میں نے 2005ء میں مشرف دورکے مزدورمخالف کالے قانون کے خلاف جہادکیا۔ہماری اکثریت نہیں تھی۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.