کپاس پر 15اقسام کے حشرات کا حملہ ہوسکتا ہے زرعی ماہرین

منگل 2 مئی 2017 14:32

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2017ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کپا س کی فصل پر 15اقسام کے حشرات کا حملہ ہوسکتا ہے جن میں امریکن سنڈ ی گلابی سنڈ ی چتکبری سنڈ ی لشکری سنڈی سب سے زیاد ہ خطرناک ہے کسا ن غیرمنظور شد ہ اقسام ہر گز کا شت نہ کریں منظور شد ہ اقسا م کو کا شت کیا جا ئے تا کہ کسانوں کوکسی مشکل یہ پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑ ے حشرا ت اور جڑی بوٹیاں کپا س کی فصل کو بہت زیا دہ نقصان پہنچاتی ہیں ا س لیے کا شت کا ر جڑی بوٹیوں اورحشرا ت کے خاتمہ کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کے مشور ہ سے اقدامات کریں،ماہرین نے مزید بتایا کہ ایم این ایچ 814گرمی بر دا شت کر نے وا لی وا ئر س کے خلا ف بھر پور قوت مدافعت کی حامل قسم ہے کسا ن ا س کو کا شت کریں ا س کا بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن سے دستیاب ہوتا ہے کلر اٹھی اور سیم ز د ہ زمین میں کپا س کی کا شت سے گریز کیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :