محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہوائوں وہلکی بارش کی پیشگوئی

منگل 2 مئی 2017 21:30

محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہوائوں وہلکی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2017ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت گوجرانوالہ، راولپنڈی و اسلام آباد میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش جبکہ ملتان، ڈی جی خان اور سرگودھا ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلنے کی پیشگوئی کر دی،محکمہ کے ترجمان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہیگا،ترجمان کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش مری میں 7 ملی میٹر، کاکول 4 ملی میٹر اورسیدو شریف میں2ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،ترجمان کے مطابق منگل کے روزبہاولنگر میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ، رحیم یار خان میں 43 اور نورپورتھل میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :