مصر کی وزنی خاتون علاج کے لیے بھارت سے ابو ظہبی منتقل
ممبئی سے مال بردارطیارے کے ذریعے ابوظہبی کے ایک اسپتال منتقل کیاگیا،مصری فضائی کمپنی کا بیان
جمعہ 5 مئی 2017 12:53
(جاری ہے)
مصری فضائی سروس کے چیئرمین صفوت مسلم نے بتایا کہ ایمان عبدالعاطی کو سفری اور طبی سہولیات کی فراہمی سماجی اور انسانی فریضہ ہے۔
وہ ایک ایسی بیماری کا شکار ہیں جس میں سب اس کے ساتھ ہمدردی کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایمان عبدالعاطی کو بھارت سے ابو ظہبی منتقل کرنے کا مقصد مریضہ کو علاج کا زیادہ بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔مصری ایئرلائن کمپنی کے چئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر باسم جوہر نے بتایا کہ ایمان عبدالعاطی کو جس طیارے سے قاہرہ سے ممبئی لے جایا گیا تھا، اسی سے ممبئی سے ابو ظہبی لایا گیا۔ وہ امارات کے مقامی وقت کیمطابق رات آٹھ بجے ابو ظہبی پہنچیں۔ان کا کہنا تھا کہ غیرمعمولی وزن اور موٹاپے کے باعث طیارے کا خصوصی گیٹ تیار کیا گیا تھا۔ کیونکہ معمول کی پرواز کے ذریعے ایمان کو جہاز میں سوار کرنا ممکن نہیں تھا۔خیال رہے کہ مصری خاتون ایمان عبدالعاطی غیرمعمولی موٹاپے کا شکار ہونے کے باعث کئی سال تک مصرمیں اپنے گھر پر پڑی رہیں۔ چند ماہ قبل بھارتی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اس کا ممبئی میں علاج کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اسے علاج کے لیے قاہرہ سے ممبئی لایا گیا جہاں تین ماہ تک اس کا وزن کم کرنے کی کوشش کی گئی۔ہ اطلاعات آئی تھیں کہ ایمان کا 500 کلو گرام میں سے آدھا وزن کم ہوگیا ہے تاہم وہ وزن کے علاوہ کئی دوسری جسمانی پیچیدگیوں کا شکار ہے جس کے بعد اسے اماراتی طبی ماہرین کی زیرنگرانی علاج کے لیے ابو ظہبی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.