عمرہ ٹور آپریٹرز کو وزارت مذہبی امور کے تحت کرنے کے لیے حج عمرہ بل 2017کا مجوزہ مسودہ تیار کر لیا، کابینہ سے بھی منظوری لے لی گئی ہے،جلد پارلیمنٹ میں پیش کر ینگے،40سال سے کم عمر پاکستانیوں پر عمرے کی پابندی ختم کرانے کیلئے جلد سعودی ہم منصب سے ملاقات کروں گا،امید ہے موجودہ حکومت یہ پابندی ختم کرانے میں کامیاب رہے گی
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا عمرہ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی تقسیم ایواڑڈ تقریب سے خطاب
ہفتہ 6 مئی 2017 19:25
(جاری ہے)
وہ ہفتہ کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میںعمرہ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی تقسیم ایواڑڈ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آرگنائز ڈسسٹم نہ ہونے سے بہت ساری شکایات آتی رہی ہیں۔حج عمرہ اپریٹر کے ساتھ ملکر سسٹم بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔حج پالیسی بنانے میں بھی عمرہ اور حج اہریٹر نے بڑا ساتھ دیا۔عمرہ کو وزارت کے ماتحت کرنے کیلئے قانون سازی کرریے ہیں۔بل تیار ہوگیا ہے عمرہ حج ایکٹ بنانے کے لیئے بل اسمبلی میں لارہے ہیں۔۔جلد پاس کروالیں گے۔افسوس ہے کہ پاکستان میں عمرہ پر چالیسسال عمر کے لوگوں پرپابندی لگی ہوئی ہے۔اس طرح کی پابندی نہیں ہونی چاہیے اس پر غور کریں۔یہ پابندی ہمیشہ نہیں رہنی چاہیے۔میرا مطالبہ ہے کہ چالیس کی عمر کے افراد پر پابندی ختم ہونی چاہیے۔عمرہ کے سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ زائرین کو سہولتیں مل سکیں۔ہمارے حاجی جب ائیرپورٹ پر جاتے ہیں تو پانچ پانچ گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا۔اب دوہزار سترہ کے حج میں کلینرنس میں کم سے کم وقت لگے گا۔ہمیں صدق دل سے سچ پر قائم رہنا چاہیے۔عمرہ ایک مقدس پیشہ ہے جس میں دنیا بھی ہے اور آخرت بھی۔ہم نے بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں اور ملک کا امیج بہتر کرنا ہے۔قانون شہادت کو درست کرنا ہے۔ٹوررز اپریٹرز کو کی طرف سے یہ ضمانت دینا ہوگی کہ کوئی ویاں جاکر روپوش نہ ہو۔سعودی ہمارے سرٹیفیکٹ کو نہیں مانتے۔ہم بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں اور ملکی امیج بہتر کرنا ہے۔ہمیں سب سے پہلے خود کا محاسبہ کرنا گا تب مسائل حل ہوں گے،قانون شہادت کو درست کرنا ہوگا ۔پاکستان اور سعودی عرب دونوں ممالک اسلام کے نام پر معرض وجود میں آے تھیاس لیے بھی دونوں ملکوں میں قریبی تعلقات ہیں۔جلد سعودی عرب کا دورہ کر کے سعودی ہم منصب سے ملاقات کروں گا۔۔2017. میں جب حاجی جایں گے تو انھیں کلیرنس کیلیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔چھوٹے چھوٹے مسال وہاں حاجیوں کیلیے بڑی پرشانی کا باعث بن جاتے ہیں۔پاکستان کا دنیا میں ایک نام ہے۔ہمیں باہر ملکی وقار کو بلند رکھنا چاہیے اور ہمیشہ سچ بولنا چاہیے ۔یہاں عدالتوں کے باہر لوگ کھڑے مل جاتے ہیں جو 500 روپے میں جھوٹی گواہی دینے کیلیے تیار ہو جاتے ہیں۔یہاں دن دہاڑے قتل ہو جاتا ہے عدالت میں کوی گواہی دینے کیلیے تیار نہیں ہوتا ہمیں خود سے بہتری کیلیے کوشش کرنی چاہیی: وفاقی وزیر نے بہترین کارکردگی دکھانے والے عمرہ اپریٹرز میں ایوار تقسیم کیے۔(ع ع)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.