شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ، سرحدی مسائل حل کرنے کیلئے ہاٹ لائن بحال ہو چکی ہے ،خفیہ معلومات کے تبادلے کیلئے سیاسی وعسکری کمیٹیاں موجودہیں،مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 8 مئی 2017 23:38

شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ، سرحدی مسائل حل کرنے کیلئے ہاٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ، سرحدی مسائل حل کرنے کیلئے ہاٹ لائن بحال ہو چکی ہے ،خفیہ معلومات کے تبادلے کیلئے سیاسی وعسکری کمیٹیاں موجودہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ شدت پسندی کے رجحان کا مل کر سدباب کریں گے اور شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ،سرحدی مسائل حل کرنے کیلئے ہاٹ لائن بحال ہوچکی ہے ،ایران معلومات دے اس کے مطابق کاروائی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ شکایات کاازالہ کرنے کے لئے کمیشن قائم ہے ،خفیہ معلومات کے تبادلے کیلئے سیاسی وعسکری کمیٹیاں موجودہیں ۔(ن م)

متعلقہ عنوان :