کماد کی فصل کو جون کے آخر تک پانی کی کمی نہ آنے دیں، ماہرین زراعت

جمعہ 12 مئی 2017 13:21

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2017ء) جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ وسط مئی کے بعد سے جون کے آخر تک کماد کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں تاکہ فصل کی بڑھوتری کا عمل بہتر طریقے سے جاری رہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یا کہ وسط مئی کے بعد اور ماہ جون کے دوران موسم گرما کی شدت کے باعث کماد کی فصل کو پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے لہٰذا اگر شیڈول کے مطابق کماد کی فصل کو پانی فراہم نہ کیا جائے تو اس سے فصل متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ کماد کی اچھی پیداوار بروقت آبپاشی سے منسلک ہے ۔انہوںنے کہا کہ جون کے مہینے کے دوران کماد کی فصل کو 10سے 12روز کے وقفہ کے دوران ضرورت کے مطابق پانی دیا جائے اور آبپاشی کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی، گوڈی ، نلائی پر بھی خاص توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ کماد کی فصل کو نائٹروجنی کھاد کی بھی بروقت ضرورت ہوتی ہے لہٰذا جون کے آخر میں کماد کی فصل کو کھاد کی تیسری قسط ڈالی جائے تاکہ فصل کی بڑھوتری بھر پور طریقے سے جاری رہے ۔

متعلقہ عنوان :