پنجاب بھر کے سکولوں کا معائنہ کرنے کیلئے 48کروڑ 85 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

فنڈز انسپکشن الائونس کے طور پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز میں تقسیم کیے جائیں گے

جمعہ 12 مئی 2017 14:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) محکمہ خزانہ نے پنجاب بھر کے سکولوں کا معائنہ کرنے کے لئے 48کروڑ 85 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے، فنڈز انسپکشن الائونس کے طور پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز میں تقسیم کیے جائیں گے، لاہور کیلئے 90 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جاری کیے گئے فنڈز میں سے فیصل آباد کے لئے 1کروڑ 30لاکھ روپے، جھنگ کے لئے 1کروڑ 20 لاکھ، چنیوٹ کیلئے 68لاکھ، قصور کیلئے 1کروڑ 30لاکھ، جہلم کیلئے 1کروڑ 38 لاکھ، لیہ کیلئے 1کروڑ 59 لاکھ، اٹک کیلئے 1کروڑ 64لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

بہاولنگر کیلئے 2کروڑ 32لاکھ روپے، بہاولپور کیلئے 1کروڑ 95لاکھ، بھکر کیلئے 1کروڑ بارہ لاکھ روپے جاری ہوئے یہ فنڈز اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو دور دراز سکولوں کا بآسانی دورہ کرنے کے لئے فراہم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :