مستونگ میںعبدالغفورحیدری کے قافلے پرحملے پّرزورمذمت کرتے ہیں،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار

ایم کیوایم پاکستان کاایک ایک کارکن اورپاکستانی قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میںافواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،سربراہ متحدہ پاکستان

جمعہ 12 مئی 2017 23:23

مستونگ میںعبدالغفورحیدری کے قافلے پرحملے پّرزورمذمت کرتے ہیں،ڈاکٹرمحمدفاروق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاکہ عبدالغفورحیدری قافلے پرحملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔انہوںنے کہاکہ اس قسم کے حملے ہمارے حوصلوںکوپست نہیںکرسکتے۔انہوںنے کہاکہ ملک میںاس وقت آپریشن زدالفساد جاری ہے جوکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری پاکستانی قوم کااجتماعی عزم ہے ۔

اس طرح کے بزدلانہ حملے ملک میںانتشاراورخوف پھیلانے کی ناکام کوششوںکاتسلسل ہیںلیکن پہلے کی طرح اس بار بھی قوم اپنے اتحاداورقومی جذبے سے اس سازش کوناکام بنادیگی۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے حملے میںشہیدہونے والے افرادکے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہیدوںکے درجات بلندفرمائے اوران کے لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے حملے کے زخمیوںکی جلدومکمل صحت یابی کی دعاکی اور حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ زخمیوںکے علاج معالجے میںہرممکن سہولیات فراہم کرے۔

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے مستونگ میںعبدالغفورحیدری کے قافلے پر حملے کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حملے میںملوث دہشت گردوںکوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادلوائیں،ایم کیوایم پاکستان کاایک ایک کارکن اورپوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میںافواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :