خواجہ اظہارالحسن،فیصل سبزواری پر مشتمل رابطہ کمیٹی کے وفدکی مزمل قریشی اور عامرمعین پیرزادہ کے ہمراہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے ملاقات

رمضان المبارک سے قبل کے الیکٹرک اپناقبلہ درست کرے ورنہ عوام کے احتجاج کوروکانہیںجاسکے گا،خواجہ اظہارالحسن ،فیصل سبزواری

جمعہ 12 مئی 2017 23:26

خواجہ اظہارالحسن،فیصل سبزواری پر مشتمل رابطہ کمیٹی کے وفدکی مزمل قریشی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے رکن و قائدحزب ِاختلاف سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن، رابطہ کمیٹی کے رکن سیدفیصل سبزواری پر مشتمل وفدنے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی اوررکن سندھ اسمبلی عامرمعین پیرزادہ کے ہمراہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے ملاقات کی اورکے الیکٹرک کی انتظامیہ کوغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،بھاری بلوںکے اجراء اورشہر میںکے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پرسخت الفاظ میںمذمت کااظہارکیا اور احتجاج کیا۔

خواجہ اظہارالحسن اور وفدنے شب برات کے موقع پربجلی کے بحران اورعبادت میںخلل ڈالنے پربھی کے الیکٹرک کی انتظامیہ کی کارکردگی کو مایوس کن قراردیتے ہوئے کہاکہ کراچی کے عوام سب سے مہنگی بجلی خریدتے ہیں جبکہ انہیںسہولتیں صفرہیں۔

(جاری ہے)

گیس یاتیل کی عدم دستیابی کے عذرناقابل قبول ہیں۔انہوںنے کہاکہ کراچی کے عوام بجلی کے بل اداکرتے ہیںاس لئے بجلی کی فراہمی عوام کاحق ہے اورکے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کولوڈ شیڈنگ سے آزاد کرے ۔

ایم کیوایم کے وفدکی ملاقات میںبجلی کی زائدبلنگ کے معاملے پر ایم کیوایم کی کمیٹی بنانے کابھی فیصلہ کیا گیا۔یہ بھی فیصلہ ہواکہ یہ کمیٹی ریجن اوریوسی کی سطح پرعوامی شکایات وصول کریگی جبکہ کمیٹی کے اراکین کے نام اوران کاشیڈول بہت جلدجاری کرنے پربھی اتفاق کیاگیا۔ ایم کیوایم کے وفدنے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کومتنبہ کر تے ہوئے کہاکہ وہ دودن میںشہرمیںبجلی کی صورتحال بہتربنائے۔مزیدبرآں رمضان المبارک سے قبل کے الیکٹرک اپناقبلہ درست کرے ورنہ عوام کے احتجاج کوروکا نہیں جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :