مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشت کاروں کے مفادات کاتحفظ کیا‘ شہباز شریف

جمعہ 12 مئی 2017 23:55

مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشت کاروں کے مفادات کاتحفظ کیا‘ شہباز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشت کاروں کے مفادات کاتحفظ کیاہے اوراس ضمن میںمسلم لیگ (ن )کی حکومت نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں کسانوں کی فلاح وبہبود اورریلیف کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کا پیکیج دیاہے جس کے زرعی شعبہ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اللہ تعالی کے فضل وکرم اورکسان بھائیوں کی محنت کے باعث رواں برس گندم کی شاندار فصل ہوئی ہے۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کپاس کی بوائی کے سیزن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ زرعی شعبہ کی ترقی،غذائی خود کفالت اور کاشتکاروں کی خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں اورحکومت نے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے اوربھرپور پیداوار کے حصول کے لئے بہت سے اہم اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار قومی معیشت کے استحکام کی ضمانت ہے اورامسال صوبہ بھر میں6ملین ایکڑ کپاس کے زیر کاشت رقبہ سے 10ملین گانٹھ کا پیداواری ہدف مقر ر کیاگیاہے۔کاٹن زون میں کاشتکاروں کو زرعی ماہرین مشاورت فراہم کرر ہے ہیں جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کے لئے پنجاب حکومت نے 100ارب روپے سے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا شاندار پروگرام شروع کیا ہے۔

کپاس کے کاشتکار اس بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام سے فائدہ اٹھائیں اوراپنی کپاس کی فصل کے لئے بلاسود قرضے حاصل کریں۔ہماری حکومت کسان کی خوشحالی کو ملک کی خوشحالی سمجھتی ہے اورزرعی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔ جس طرح سستی کھاد کے باعث کاشتکاروں کو بے پناہ فائدہ ملاہے اورگندم کی شاندار فصل ہوئی ہے ،اسی طرح اس بار مجھے امید ہے کہ کپاس کی فصل بھی شاندار رہے گی۔

باہمی مشاورت سے زراعت کودرپیش مسائل کے حل کے لئے اورکاشتکاروںکی خوشحالی کے لئے آئندہ بھی موثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے اورمستقبل قریب میںمیرے کسان بھائیوں کومزید خوشحبریاں ملیں گی۔ہماری حکومت زرعی شعبہ کی ترقی اورکاشتکاروںکی خوشحالی سے ہی ملک خوشحال ہو گا۔ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں اور بہتر حکمت عملی کے باعث آئندہ برسوں میں اہم فصلوںکی ریکارڈ پیداوار حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :