ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 8ارب 38کروڑ 78لاکھ روپے جاری

فی سکول 20سے 30لاکھ روپے جاری ہونگے،نان سیلری بجٹ سکولوں کی تعمیرومرمت پر خرچ کیے جاسکیں گے‘ محکمہ تعلیم

ہفتہ 13 مئی 2017 15:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2017ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے پانچ ماہ بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 8ارب 38کروڑ 78لاکھ روپے جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کے بعد پہلی بار سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 8ارب 38کروڑ 78لاکھ روپے کا بجٹ جاری ہوا ہے۔ لاہور کے سرکاری سکولوں کے لئے 13کروڑ 94لاکھ 16ہزار روپے جاری ہوئے۔

فیصل آباد کے سکولوں کے لئے 26کروڑ 42لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جھنگ کیلئے 13کروڑ 12لاکھ روپے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے 12کروڑ 30لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ اسی طرح چنیوٹ کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 5کروڑ 92لاکھ روپے، ملتان کے سکولوں کیلئے 45کروڑ 97لاکھ روپے، قصور کیلئے 12کروڑ 54لاکھ روپے کا نان سیلری بجٹ جاری ہوا۔بھکر کیلئے 13کروڑ 29لاکھ روپے، گوجرانوالہ کو 16کروڑ 34لاکھ روپے، حافظ آباد کیلئے 6کروڑ 34لاکھ، خانیوال کیلئے 21کروڑ 55لاکھ ، خوشاب کیلئے 8کروڑ 45لاکھ روپے جاری کیے گئے۔اس حوالے سے محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ نان سیلری بجٹ جاری ہونے سے فی سکول 20سے 30لاکھ روپے جاری ہونگے۔ نان سیلری بجٹ سکولوں کی تعمیرومرمت پر خرچ کیے جاسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :