اسلام آباد ،سٹریٹ کرائم میں ملوث3ملزمان گرفتا ر،ما ل مسروقہ اور اسلحہ برآمد

ہفتہ 13 مئی 2017 23:24

اسلام آباد ،سٹریٹ کرائم میں ملوث3ملزمان گرفتا ر،ما ل مسروقہ اور اسلحہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2017ء) اسلام آ باد تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کی کا رروائی ، گن پو ائنٹ پر شہر یو ں سے نقدی ، موبا ئل فون ، چھیننے و چوری کی وارداتو ں میں ملو ث 3ملزمان کوگرفتا رملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا ما ل مسروقہ ، نقدی ، مو با ئل فون ، نقدی ، وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد ،تما م ایس ایچ اوز جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائیوں کو مزید تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنائیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی ۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پرایس پی صدر محمد حسن اقبال نے تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قہ میں اسلحہ کی نو ک پر شہر یو ں کو لُوٹنے والے گر وہ کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی صدر سرکل غلا م محمد با قر کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ گو لڑ ہ انسپکٹر محمد عبا س ، نیا ر محمد اے ایس آئی ، نو ر الہی اے ایس آئی و ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیمیں تشکیل دیں ، جنہو ں نے ڈکیتی ، چور ی میں ملو ث 03ملزمان کو گرفتار کر لیا،تھا نہ گو لڑ ہ پولیس ٹیم نے مقدمہ نمبر،76مو ر خہ24-4-17زیر دفعہ382/411،مقدمہ نمبر 103مورخہ13-5-17زیردفعہ392/411ت پ اور مقدمہ نمبر 99مو ر خہ11-5-17زیر دفعہ 380/411ت پ میں ملو ث ملزمان با سط علی ولد ریا ست علی اور عبد الجبا ر ولد غلا م شبیراور کبیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے واردات کے دوران چھینے گئے مو با ئل فون ، ٹیبلٹ مو با ئل فون ، چوری کی رقم مبلغ 38ہزارروپے اور واردات میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ تین عدد پسٹل 30بور ایک عدد 32بور رالو الو ، ایک عدد12بور گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، ملزمان کے خلاف نا جا ئز اسلحہ کی بر آمد گی کے پا نچ مقدما ت درج کئے گئے ہیں ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تھا نہ گو لڑ ہ پولیس ٹیم میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدا نعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔

(جاری ہے)

شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :