موسم گرما کی تعطیلات کے باعث پرائیویٹ سکولوں نے یکمشت تین مہینے کی فیسیں وصول کرنے کے لئے طلباء اور طالبات کو نوٹسز جاری کر دیئے

اتوار 14 مئی 2017 18:22

موسم گرما کی تعطیلات کے باعث پرائیویٹ سکولوں نے یکمشت تین مہینے کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء) موسم گرما کی تعطیلات کے باعث پرائیویٹ سکولوں نے یکمشت تین مہینے کی فیسیں وصول کرنے کے لئے طلباء اور طالبات کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔رمضان المبارک کی آمد اور شدید گرمی کے باعث سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں تعطیلات کا فیصلہ انیس مئی کو کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے طلباء او رطالبات کے والدین کو طلب کرنا شروع کردیا ہے ۔

اور انہیں ہدایات کی جارہی ہے کہ ان کے بچوں کے تین مہینوں کی فیسیں اکھٹی ادا کی جائیگی اور اگر تین مہینوں کی فیسیں اکھٹی نہیں ادا کی گئی تو بچوں کو سکولوں کی چھٹیا ں نہیں دی جائیگی ۔صوبائی حکومت او رضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے یکمشت فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :