سعودی ٹیلی کام کمپنی کی 150 ممالک کو متاثر کرنے والے وائرس کا نشانہ بننے کی تردید

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 15 مئی 2017 00:26

سعودی ٹیلی کام کمپنی کی 150 ممالک کو متاثر کرنے والے وائرس کا نشانہ بننے ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی۔2017ء) سعودی ٹیلی کام کمپنی نے 150 ممالک کو متاثر کرنے والے وائرس کا نشانہ بننے کی تردید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کچھ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی کے کمپیوٹر اس مبینہ وائرس کا نشانہ بنے ہوئے ہیں جس نے دُںیا بھر میں 2 لاکھ سے زائد کمپیوٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تصویر میں دیکھایا گیا ہے کہ سعودی ٹیلی کام کمپنی کے مختلف کمپیوٹرز کی سکرین پر مبینہ وائرس کا لوگو نظر آ رہا ہے۔

اس سلسلے میں کمپنی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کا تمام سسٹم اور کمپیوٹر بالکل طور پر محفوظ ہیں۔ وائرس نے سرکاری کسی کمپیوٹر کو نشانہ نہیں بنایا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ٹیلی کام کمپنی کے جن کمپیوٹرز پر مبینہ وائرس نظر آ رہا ہے وہ چند ملازمین کے ذاتی کمپیوٹرز ہیں جنہیں ٹیکنیکل ٹیم جلد ٹھیک کر لے گی۔ یاد رہے کہ سعودی ٹیلی کام کمپنی سعودی عرب کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ عنوان :