پنجاب بھر میں دھان کی پنیری کاشت کا آغاز21 مئی سے ہو گا

پیر 15 مئی 2017 15:40

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) پنجاب بھر میں دھان کی پنیری کی کاشت کا آغاز 21 مئی بروز اتوار سے ہوگا اور کاشتکار شبانہ روز دھان کی کاشت کاعمل یقینی بنائیں گے جبکہ دوسری جانب ماہرین زراعت نے بھی دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ 20مئی کے بعد جتنی جلدی ممکن ہو سکے دھان کی کاشت مکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوار کاحصول یقینی اور انہیں بمپر کراپ حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ کاشتکار باسمتی 370، باسمتی 385، باسمتی2000 ، باسمتی 515، باسمتی پاک /کرنل باسمتی ، سپر باسمتی، اری 6، نایاب اری 6، اری 9، کے ایس کے 133، شاہین باسمتی ،کے ایس 282سمیت دیگر منظور شدہ اقسام کاشت کریں ۔

متعلقہ عنوان :