پرنٹرز ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سالانہ انتخابات کے انعقاد کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پیر 15 مئی 2017 15:40

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء)پرنٹرز ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سالانہ انتخابات کے انعقاد کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی کل 17مئی بروز بدھ سے جاری کئے جائیں گے اور کاغذات کی وصولی 18مئی بروز جمعرات کو کی جائے گی۔انتخابات کیلئے مقرر کردہ الیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد اقبال نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی 19مئی بروز جمعہ اور 20مئی بروز ہفتہ کو واپس لئے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراضات 21مئی بروز اتوار اور 22مئی بروز پیر کو دائر کئے جا سکیں گے۔انہوںنے بتایاکہ امیدواران کی حتمی فہرست 25مئی بروز جمعرات کو جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 27مئی بروز ہفتہ کو ہو گی۔انہوںنے بتایا کہ انتخابات کیلئے پولنگ 4جون بروز اتوار کو صبح 10بجے سے سہ پہر 3بجے تک ہو گی۔انہوںنے بتایا کہ ڈیکلریشن کے حامل تمام پرنٹنگ پریس مالکان جنہوںنے ابھی تک اپنے ووٹوں کا اندراج نہیں کروایا وہ قوائد و ضوابط کے مطابق 27مئی بروز ہفتہ کی شام تک اپنے ووٹس کا اندراج کروا سکتے ہیں۔