شہریار خان اور نجم سیٹھی کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مصبا ح الحق، ٹیم مینجمنٹ اور پوری ٹیم کو مبارکباد

پیر 15 مئی 2017 21:03

شہریار خان اور نجم سیٹھی کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مصبا ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ بورڑ کے چیئرمین شہریار خان اور پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق، ٹیم مینجمنٹ اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی ٹیم ورک اور مصباح الحق کی شاندار کپتانی کی وجہ سے ہوئی ہی. امید ہے کہ ٹیم آئندہ بھی ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی. انہوں نے مصباح الحق اور یونس خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دونوں کی ریٹائرمنٹ شاندار انداز میں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :