ہائیکورٹ نے حافظ محمد سعیدودیگر رہنمائوں کی نظربندی کے حوالہ سے کیس کی سماعت 23مئی تک ملتوی کر دی
اپریل کو جماعةالدعوة کے رہنمائوں کی نظربندی کے تین ماہ مکمل ہو چکے ہیں‘ حافظ محمد سعید کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کا عدالت میں موقف
منگل 16 مئی 2017 20:57
(جاری ہے)
آئین کے آرٹیکل 10(4)کے تحت حافظ محمد سعید و دیگر کی نظربندی کی مدت ختم ہونے سے قبل ریویو بورڈ کے روبرو انہیں پیش کرنا اور ان کا موقف سننا ضروری تھا تاہم اس کیس میں ایسا کیا ہی نہیں گیا۔
ریویو بورڈ بھی ان کی نظربندی کی مدت ختم ہونے کے چودہ دن بعد بنایا گیا ہے۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہاکہ حافظ محمد سعید ودیگر نظربند رہنما اس ملک کے آزادشہری ہیں۔ انہیں تین ماہ ختم ہونے کے بعد ریویو بورڈ کی طرف سے نظربندی میں توسیع کئے بغیر ابھی تک نظربند رکھنا لاقانونیت کی انتہااور قانون کے ساتھ مذاق ہے۔ حکومت نظربندیوں کے اس کیس میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔عدالت جماعةالدعوة کے رہنمائوں کی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے فی الفور ان کی رہائی کا حکم جاری کرے۔فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ حافظ محمد سعید کیس کی سماعت کے دوران جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی سمیت وکلاء ، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.