مولانا فضل الرحمن کیخلاف استعمال کیاجانے والا گولڈ سمتھ کا ایجنڈابنی گالا میں دفن کرکے دم لینگے، اکرم درانی

عمران خان سیاست سے ناآشنا ،جمہوری اقدار کا جنازہ نکال دیا ، صوبائی حکومت نے ساڑھے 3 سال دھرنوں اور ڈی چوک پر ضائع کئے ،اس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے ،خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت جمعیت کی ہوگی،وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس کی وفدسے گفتگو

منگل 16 مئی 2017 22:25

مولانا فضل الرحمن کیخلاف استعمال کیاجانے والا گولڈ سمتھ کا ایجنڈابنی ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کیخلاف استعمال کیا جانے والا گولڈ سمتھ کا ایجنڈا بنی گالا میں دفن کرکے دم لینگے، عمران خان سیاست سے ناآشنا ،جمہوری اقدار کا جنازہ نکال دیا ہے، صوبائی حکومت نے ساڑھے تین سال دھرنوں اور ڈی چوک پر ضائع کئے جس کا قوم خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے جمعیت علماء اسلام کے قائدین کو مغرب کی ایماء پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے پختونخوا میں آئندہ حکومت جمعیت کی ہوگی ۔

وہ منگل کو جمعیت علماء اسلام کے رہنما ملک نیاز علی خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام جمعیت یوتھ ونگ کے مرکزی آرگنائرر شمس قمر قریشی ،بنوں کے آرگنائرر عابدین سورانی ، خادم جمعیت حاجی ریاض سوکڑی اور اکرم خان درانی لوورز کے ضلعی صدر وسیم اللہ محسود بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملک میں تین سال سے جمہوریت کو تباہ کرنے اور ڈی چوک پر ڈانس اور دھرنے والے تل ابیب کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں جس کو روکنے کیلئے جمعیت کے کارکن تن من دھن کی بازی لگائینگے مگر ملک کے اندر غیر اسلامی قوانین اور بیرونی ایجنڈہ کسی بھی صورت مسلط نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ سی پیک خوشخالی اور ملک کو حقیقی معنوں میں آئیشن ٹائیگر بنانے اور آئندہ نسلوں کی روشن مستقبل کی ضمانت ہے مگر عمران خان اور اُن کی ٹیم نے اس منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے مختلف ہربے استعمال کئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ملکی نظام کو بست لپیٹنے کی کوششوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ کوئی خواب دیکھنے یہ دھرنا دینے سے وزیر اعظم نہیں بن سکتا میاں نواز شریف کی دور میں کسی کو خوا ب دیکھنے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی انہوں نے کہا کہ بنوں اور جنوبی اضلاع کی تعمیر وترقی کیلئے وفاقی حکومت نے اربوں روپے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے لیکن اس کے برعکس صوبائی حکومت نے جنوبی اضلاع کی ترقی کیلئے سوتیلی ماہ جیسا سلوک روا رکھا جس کا وقت آنے پر حساب لینگے ۔

متعلقہ عنوان :