شہد کی مکھیاں پال کر قومی آمدنی میںاضافہ کیا جاسکتا ہے،زرعی ماہرین

بدھ 17 مئی 2017 14:29

شہد کی مکھیاں پال کر قومی آمدنی میںاضافہ کیا جاسکتا ہے،زرعی ماہرین
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ مگس بانی ایک مفید مشغلہ اور منافع بخش ذریعہ معاش بھی ہے لہٰذا شہد کی مکھیاں پال کر نہ صرف ذاتی بلکہ قومی آمدنی میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شہد کی مکھیاں چار اقسام کی ہوتی ہیں جن میں ڈومنا، چھوٹی، پہاڑی اور یورپی مکھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہد کی مکھیوں کی سب سے کارآمدپیداوار شہد ہے جو مقوی غذا ہونے کے علاوہ بے شمار بیماریوں کیلئے مفید و جراثیم کش بھی ہے۔