پاکستان میں ریسلنگ کے حالیہ تمام شیڈولڈ میچز فکسڈ ہیں ، قمر چوہدری کا انکشاف
بادشاہ خان پہلوان اور شاہد الحق کے درمیان ہونے والی بات چیت سے میچ فکسنگ بے نقاب ہوگئی ،تمام ثبوت موجود ہیں ، سابق ایونٹ منیجر کی گفتگو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے مذکورہ ایونٹ کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا ، مقابلے روکنے کاحکم
بدھ 17 مئی 2017 18:42
(جاری ہے)
انہوںنے بتایا کہ بادشاہ خان پہلوان اور شاہد الحق کے درمیان ہونے والی بات چیت سے میچ فکسنگ بے نقاب ہوگئی۔
میچ فکسنگ کی بنیاد پر ہونے والی انٹر نیشنل ریسلنگ پاکستان کی بد نامی کا باعث بن سکتی ہے انہوںنے کہاکہ شاہد الحق نے اپنی کمپنی کے ساتھ بھی فراڈکیا ایڈوانس رقم اور لیپ ٹاپ لیکر فرار ہوگیا۔قمر چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والے ریسلنگ کے تمام میچز پر بڑے پیمانے پر جوالگایا گیا ہے۔انہوںنے بتایا کہ اس سے قبل ہونیو الے ایونٹ میں میچ فکسنگ کی اطلاعات پر میں نے ان لوگوں کو ایسا کر نے سے روکا کہ اس سے پاکستان کی بد نامی ہوگی جس پرانہوںنے مجھے بھی اپنے ساتھ شامل ہونے کا کہا اوربڑی ر قم کی پیشکش کی تاہم میرے انکار پر مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میلنگ کی کوشش کی گئی۔انہوںنے کہاکہ چھ ماہ کے بعد اب ریسلنگ کے جو میچز ہونے جارہے ہیں ان تمام میچز کو فکس کیا جا چکا ہے اس حوالے سے میرے پاس مکمل شواہد موجود ہیں جس میں وٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو بھی شامل ہے جس سے متعلقہ لوگ انکار نہیں کر سکتے انہوںنے حکومت ، وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ میں اس حوالے سے ہر طرح کی معلومات فراہم کر نے کیلئے تیار ہوں۔انہوںنے بتایا کہ ہماری درخواست پر اسلام آبادکی عدالت نے مذکورہ ایونٹ کے خلاف حکم امتناع جاری کر تے ہوئے ملک کے تین بڑے شہروں ( آج )بدھ سے ہونے والے پروریسلنگ مقابلے روکنے کا حکم دیا ہے یہ حکم ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد سید فیضان حیدرکی عدالت نے پاکستان میں پروریسلنگ متعارف کرانے والی کمپنی ماسکام سلوشنز کی درخواست پر جاری کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حارث عرف بادشاہ خان ، فلیش گارڈن ، شاہد الحق نے پیر عاصم اور راجہ ریاض سے فراڈ کے ذریعے ان کا منصوبہ چرالیا ہے اور معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس پر عدالت نے پاکستان سپورٹس بورڈ ، حکومت اور دیگر فریقین فوری طورپر یہ پراجیکٹ روکنے کاحکم جاری کیا ہے۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کردیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.