وفاقی پولیس نے موٹر سائیکل چوری، منشیات فروشی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 14ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 17 مئی 2017 21:54

وفاقی پولیس نے موٹر سائیکل چوری، منشیات فروشی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) وفا قی پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری ، منشیا ت فروشی اور غیر اخلا قی سرگر میو ں میں ملو ث 8 خواتین سمیت 14ملزمان کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ،ہیر وئن ، چرس اور شراب بر آمد کرکے ان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھا نہ کو رال پولیس کو مخبر خاص نے اطلا ع دی مکان نمبر 98گلی نمبر B5قطبا ل ٹا ئون آ بادی میں مثل خا ن پٹھا ن ولد صبر خا ن نے بد کا ر ی کا اڈا قائم کیا ہو ا ہے مخبر کی اس اطلا ع پر ایڈ یشنل ایس ایچ او تھا نہ کو رال انسپکٹر پر و یز اختر معہ سر فراز احمد سب انسپکٹر ، محمد سلیم ، ظفر اقبال ، محمد نو از ، خا دم حسین ، لیڈ ی ہیڈ کانسٹیبل آ سیہ یا سمین نے بعد حصول وارنٹ خا نہ تلاشی قطبا ل ٹا ئو ن مکان نمبر 98گلی نمبر B5 میں چھاپہ مار کر غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملوث 10ملزمان کو گرفتار کر لیا، دوران تلاشی پولیس نے 575گر ام چرس بھی بر آمد کر کے تھا نہ کورال میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کے عاشق حسین اے ایس آئی نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملو ث ملزم ذیشان عبا سی کو گرفتار کر کے مسروقہ مو ٹر سائیکل رجسٹر یشن نمبر RIL-309بر آمد کرلیا۔ جبکہ تنویر حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم عمر ان مسیح کو گرفتار کرکے اس سے 4لیٹر شراب برآمد کرلی ۔تھا نہ تر نو ل پولیس کے آ صف رضا اے ایس آئی نے بغیر اجا زت ڈیزل فروخت کر نے پر ملزم رحمت حسین کو گرفتار کر لیا۔تھا نہ آ بپا رہ پولیس کے طا ہر خان سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم خلیل منیر مسیح کو گرفتار کرکے اس سے 405گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :