چیئرمین سینیٹ سے کینیڈین ہائی کمشنرکی ملاقات، سماجی ،ثقافتی ،معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے کافیصلہ
دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں بہتری آئی ،مزید فروغ کی استعداد موجود ہے ،تجربات سے بہتر انداز میں استفادہ کیلئے دونوں ممالک کے ایوان میں موجود پارلیمانی دوستی گروپوں کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے،میاں رضا ربانی
جمعرات 18 مئی 2017 19:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
دونوں ممالک کے ایوان میں موجود پارلیمانی دوستی گروپوں کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے بہتر انداز میں استفادہ کیا جا سکے ۔ میاں رضاربانی نے دونوں ممالک کے لوگوں کے مابین رابطوں کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ میاں رضاربانی نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کی جانب سے پاکستانیوں کی بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات کو تحسین کی نظر سے دیکھتا ہے اور اُمید ہے کہ دیگر مغربی ممالک بھی اس سلسلے میں کینیڈا کی تقلید کریں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری قوموں کے مابین تعلقات کو بہتربنانے کا ایک موثر ذریعہ ہے کیونکہ سیاستدان مسائل کو زیادہ بہتر انداز میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ، افغانستان اور ایران کے ساتھ بہتر تعلقات اور دوستی کے مزید فروغ کا خواہشمند ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں دونوں ایوانوں کے پارلیمانی نمائندوں کے وفد کا حالیہ دورہ افغانستان اس سلسلے میں اہم پیش رفت ہے ۔تاہم بھارت کے ساتھ تعلقات کومسئلہ کشمیر کے حل تک بہتر نہیں بنایا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فوج کے نہتے شہریوں پر مظالم کی عالمی برادری کو بھر پور مذمت کرنی چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.