چار ے کیلئے مکئی ،سدابہار،جواراورمارٹ گراس کاشت کرنے کی ہدایت

جمعہ 19 مئی 2017 14:41

چار ے کیلئے مکئی ،سدابہار،جواراورمارٹ گراس کاشت کرنے کی ہدایت
سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء)لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ماہرین نے موسم گرماکے چاروں کے حوالہ سے مویشی پال حضرات کوہدایت کی ہے کہ وہ مویشیوں کے چار ے کیلئے مکئی ،سدابہار،جواراورمارٹ گراس کاشت کریں ۔اسکی کاشت کیلئے کاشت کار زمین کی زرخیزی میںاضافہ کیلئے گوبرکی کھاد15گڈھے فی ایکڑ کے حساب سے ڈالیں۔

(جاری ہے)

چا ر ے کی زیاد ہ پیداوار کیلئے معیاری بیج کا فی ایکڑاستعمال ا س شرح سے کریں ،مکئی کابیج چالیس کلوگرام فی ایکڑ ،سدابہارکیلئے 15کلوگرام بیج فی ایکڑ، جوارکیلئے 30کلوگرام بیج فی ایکڑ ،مارٹ گرا س کی قلمیں اورجڑیں 11ہزار فی ایکڑ استعمال کریں۔

مارٹ گرا س کی جڑیں فروری ،مار چ اور قلمیں جولائی ،اگست میں کا شت کریں۔مکئی کی کا شت کا موسم مارچ تاستمبرہے جبکہ جوار اورسداربہارمارچ سے مئی تک کاشت کی جاسکتی ہیں ۔