کپاس کی کاشت کا مرحلہ جاری

جمعہ 19 مئی 2017 15:46

کپاس کی کاشت کا مرحلہ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایاہے کہ کپاس کی کاشت کا مرحلہ جاری ہے۔ جن کاشتکاروں نے کپاس کی کاشت لائنوں میں کی ہے وہ پہلی آبپاشی بجائی کے 30تا 40دن اور بقیہ آبپاشی 12تا 15دن کے وقفے سے کریں۔

(جاری ہے)

کپاس کے جن کاشتکار حضرات نے پٹڑیوں پر کپاس کاشت کی ہے وہ بجائی کے بعد پہلا پانی 3تا 4دن بعد، دوسرا، تیسرا اور چوتھا پانی 6تا 9دن کے وقفے سے اور بقیہ پانی 15دن کے وقفہ سے لگائیں۔