سیا لکوٹ،ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو کچل دیا

ہفتہ 20 مئی 2017 22:47

سیا لکوٹ،ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو کچل دیا
سیا لکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو کچل دیا ، ایک معذور بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع نارووا ل کے گاؤں کوٹلی تارڑ کے رہائشی دو سگے بھائی 25سالہ معذور راشد علی اور علی رضا موٹر سائیکل پر سوار ہو کر نور پور گاؤں سے پسرور کی جانب جا رہے تھے کہ راستہ میں تیز رفتار بلا نمبری ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں 25سالہ معذور نوجوان راشد علی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھائی علی رضا شدید زخمی ہو گیا ۔