سعودی عرب اور امریکا میں دہشتگردی کیخلاف مشترکہ محاذ بنانے اور دفاعی تعاون بڑھانے کیلیی5پیکیج پراتفاق

دونوں ممالک میں 380ارب ڈالرسے زائد کے سمجھوتوں پردستخط امریکا سے عسکری تعاون بڑھاناچاہتے ہیں، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سعودی عرب اور امریکا نے دہشتگردی کیخلاف مشترکہ محاذ بنائیں گے ، ایران دہشت گردی کوفروغ دینے والے ممالک میں شامل ہے، ایران رویہ تبدیل کرلے توبات چیت کیلیے تیارہیں، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن

ہفتہ 20 مئی 2017 22:55

سعودی عرب اور امریکا میں دہشتگردی کیخلاف مشترکہ محاذ بنانے اور دفاعی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) سعودی عرب اور امریکا نے دہشتگردی کیخلاف مشترکہ محاذ بنانے اور دفاعی تعاون بڑھانے کیلیی5پیکیج پراتفاق کیا ہے،سعودی عرب نے امریکاکیساتھ380ارب ڈالرسے زائد کے سمجھوتوں پردستخط کیے ہیں۔ ہفتے کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس کی ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہا کہ صدرٹرمپ کادورہ سعودی امریکی تعلقات میں تاریخی موڑہے،امریکا سے عسکری تعاون بڑھاناچاہتے ہیں،شاہ سلمان،ٹرمپ ملاقات میں باہمی تعلقات،علاقائی مسائل پرگفتگوہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے امریکاسے تعلقات مضبوط وطویل المدتی اسٹریٹیجی میں تبدیل ہونگے، انتہاپسندی،دہشتگردی کیخلاف دونوں ممالک ملکر مختلف طریقوں سے نمٹیں گے،سعودی عرب نے امریکاکیساتھ380ارب ڈالرسے زائد کے سمجھوتوں پردستخط کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ سعودی عرب سے امریکا کے گہرے تعلقات ہیں ،سعودی عرب اور امریکا نے دہشتگردی کیخلاف مشترکہ محاذ بنائیں گے ، سعودی عرب کی ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کیلیی5پیکیج پراتفاق کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران دہشت گردی کوفروغ دینے والے ممالک میں شامل ہے، ایران رویہ تبدیل کرلے توبات چیت کیلیے تیارہیں۔