کامونکے، سائبر کرائم کے جرم میں ڈاکٹر گرفتار ،اسلام آباد منتقل

ہفتہ 20 مئی 2017 23:30

کامونکے، سائبر کرائم کے جرم میں ڈاکٹر گرفتار ،اسلام آباد منتقل
کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) سائبر کرائم کے جرم میںحساس ادارے نے معروف ڈاکٹر کو گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کر دیا ، بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ایف آئی اے لاہور سائبر کر ائم ونگ نے کامونکے میں رضیہ شفیع ہسپتال پر ریڈ کرکے معروف ڈاکٹر فیصل رانجھا کو حراست میں لیکر اے سی ٹی ڈبلیو اسلام آؓباد کے حوالے کر دیا ،بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فیصل رانجھا مسلم لیگ (ن) کے میڈ یا سیل سوشل میڈ یا پر چلا رہا تھا اور افواج پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا تھا ، جس پر کا روائی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :