جے آئی ٹی نے پانامہ کیس پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی،سپریم کورٹ نے سماعت 7 جون تک ملتوی کردی

پیر 22 مئی 2017 14:21

جے آئی ٹی نے پانامہ کیس پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی،سپریم ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2017ء):۔ جے آئی ٹی رپورٹ سبراہ واجد ضیاءنے پیش کی۔جے آئی ٹی نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ عبوری رپورٹ دو حصوں پر مشتمل ہے ۔ ذرائع کے مطابق ججز نے واجد ضیاءکو روسٹرم میں بلایا۔ جسٹس اعجاز افضل نے اس موقع پر کہا کہ آپ کو علم ہونا چاہیے کہ 60 دنوں میں کاروائی مکمل ہونی چاہیے، یہ عدالتی فیصلہ ہے۔

کسی بھی ادارے کو کو ئی توسیع نہیں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجازلحسن کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت دوسرے ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات 60 دنوں میں مکمل کی جائیں گی۔کوئی ادارہ تعاون نہیں کررہا تو ہمارے علم میں لایا جائے۔ ہمیں اپنے حکم پر عمل درآمد کروانا آتا ہے۔ دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے چکر میں سمجھوتا نہ کریں ۔رپورٹ وقت آنے پر سامنے آجائے گی۔ ہمیں آپ اور آپ کی ٹیم پراعتماد ہے۔ ہم غیر مطمئن نہیں ، آپ درست سمت میں جارہے ہیں

عدالت نے رپورٹ کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ سپریم کورٹ کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی گئی۔