امریکی صدر اور اشرف غنی کے درمیان مختصر ملاقات

ٹرمپ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اورافغانستان میں اہم اصلاحات لانے کے حوالے سے اشرف غنی کی قیادت کو سراہا

پیر 22 مئی 2017 21:45

امریکی صدر اور اشرف غنی کے درمیان مختصر ملاقات
ریاض/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں مختصر ملاقات ہوئی، ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اورافغانستان میں اہم اصلاحات لانے کے حوالے سے اشرف غنی کی قیادت کو سراہا۔افغان خبررساں ادارے ’’خامہ پریس ‘‘ کے مطابق سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ امریکی اور افغان صدور کے درمیان ملاقات سعودی عرب میں ریاض کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔وائٹ ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دورا ن صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اورافغانستان میں اہم اصلاحات لانے کے حوالے سے اشرف غنی کی قیادت کو سراہا۔امریکی صدر نے ملکی دفاع کے لئے افغان فورسز کی خدمات کی بھی تعریف کی۔بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسرائیل پہنچ گئے جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔۔