ثمر باغ دیر میں معززین علاقہ سے ملاقات گفتگو:سینیٹر سراج الحق
پیر 22 مئی 2017 21:08
(جاری ہے)
جماعت اسلامی قوم سے وعدہ کرتی ہے کہ سب کے لیے تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں کے ساتھ ساتھ عدل و انصاف ، روزگار اور چھت کی فراہمی ہمارا اصل ہدف ہو گا ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب ثمر باغ دیر میں مقامی زعما اور معززین علاقہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ ٹولے سے ملک و قوم کو نجات دلانا جماعت اسلامی کی اولین ترجیح ہے کیونکہ جب تک لوٹ کھسوٹ اور ظلم و جبر کا نظام رہے گا ، عام آدمی کو ریلیف نہیں ملے گا ۔ اسٹیٹس کو کے حامی کسی غریب کے بارے میں کوئی مثبت اور خیر خواہی کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ ان کا ہدف صرف اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنا اور پھر قومی وسائل پر قبضہ کر کے اپنی خاندانی دولت میں اضافہ کرنا ہوتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ لٹیروں کے اس گروہ کی وجہ سے پاکستان ایک بار پہلے دولخت ہوچکا ہے اور اب ان کی نظریں باقی ماندہ پاکستان پر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے کرپشن صرف جماعت اسلامی ختم کر سکتی ہے ہمارے کسی کارکن کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں اور اس حقیقت کو پوری قوم تسلیم کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قومی و بین الاقوامی اداروں نے جماعت اسلامی کو ایک دیانتدار ، باکردار اور حقیقی جمہوری جماعت ہونے کا سر ٹیفکیٹ دیاہے ہم چاہتے ہیں کہ جس نے بھی قومی خزانے کو لوٹاہے ، وہ کٹہرے میں کھڑا ہو اور موجودہ اور سابقہ حکمرانوں سمیت سب کا احتساب ہوتاکہ لوٹی دولت واپس آسکے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پر اس وقت 73 ارب ڈالر کاقرضہ ہے جبکہ بیرونی بینکوں میں پاکستان سے لوٹے گئے پانچ کھرب ڈالر پڑے ہیں ۔ اگر یہ خطیر رقم ملک میں آ جائے تو ہم قوم کو تعلیم اور صحت کی مفت سہولتیں ، بے گھروں کو گھر اور بے روزگاروں کو بہترین روزگار دے سکتے ہیں اور پھر عوام پر کوئی ٹیکس لگانے کی ضرورت رہے گی نہ بجلی و گیس کے ہوشربا بل وصول کیے جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.