لاہور ،موٹرسائیکل سٹاف سٹی ڈویژن نے چور گینگ کوگرفتار کرلیا

پیر 22 مئی 2017 22:37

لاہور ،موٹرسائیکل سٹاف سٹی ڈویژن نے چور گینگ کوگرفتار کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) AMCLSموٹرسائیکل سٹاف سٹی ڈویژن نے آصف خان عرف آصوموٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی آر او عمران یعقوب نے شہر میں موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی ایس پی سٹی AVLSآفتاب احمد پھلروان کو خصوصی ٹاسک دیا۔ جنہوں نے براہ راست اپنی زیر نگرانی میں انچارجAMCLSسٹی ڈویژن SIرائے خاںو دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

جس پر تفتیشی ٹیم نے شب وروز محنت سے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کی بناء پر2 ملزمان آصف خان عرف آصواور حسن خان عرف ہنی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے 33عدد موٹرسائیکلیںبرآمد کرلی۔جس کی کل مالیت 17لاکھ روپے بنتی ہے۔ملزمان گلی محلوں میں گھومتے اور گھروں کے باہر کھڑی موٹرسائیکل کو مسٹر کی کی مدد سے چوری کر لیتے اور سستے داموں دوسرے علاقوں میں بیچ دیتے۔ملزمان سے مزید برآمدگی و انکشافات کی توقع ہے تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ریڈنگ پارٹی کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔(معظم فخر)

متعلقہ عنوان :