اسلام کو انتہا پسندی ، دہشت گردی سے جوڑ کر دین کی حقیقی تعلیمات کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محمودہ ممنون حسین
خاتون اول کا اسلامی یونیورسٹی کی طالبات کے لیے کورس کی تقریب اسناد سے خطاب
منگل 23 مئی 2017 19:41
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی میں نوجوانوں کودینی اور عصری علوم کی تعلیم سے بیک وقت مستفید کر کے اس علمی روایت کو زندہ کر دیا گیا ہے جو ہماری میراث ہے۔
ا انہوں نے سراہا کہ جامعہ میں زیر تعلیم دیگر ممالک کی طالبات بھی اس نظام تعلیم سے مستفید ہو رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن شیخ حمود مبارکبادکے مستحق ہیں جنہوں نے دارالمنیرہ کی شکل میں ایک عظیم تحفہ مسلمان طالبات کو عنایت کیا۔ اس موقع پر خاتون اول نے کورس میں نمایا ں پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات کو اعزازی شیلڈوں سے بھی نوازا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کی طالبات اپنے جدید اسلامی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے معاشرے کے ایک مفید، فعال اور کارگزار فرد کی حیثیت سے اپنی شناخت قائم کریں گی اور ایک اعتدال پسند معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف اسلامی برادری بلکہ پاکستان کے عوام اور اداروں کے لیے بھی امن و سکون ، رواداری اور پر امن بقائے باہمی کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ریکٹر جامعہ کا کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی ایسی ہنرمند افردی قوت تیار کرنے کے لے پر عزم ہے جو نہ صرف مسلم معاشروں میں، بلکہ پوری دنیا میں عالمی امن اور پر امن بقائے باہمی کا پیغام پھیلائے،یہ جامعہ دین و دنیامذہب اور سائنس، قوم اور ملت کے بنیادی اصولوں کی یکجائی کے مقصد کے لیے قائم کی گئی تھی اور اس کے قیام کا اصل مقصد بھی یہی ہے کہ تمام صنفی، نسلی ، قومی اور جغرافیائی حدبندیوں سے ماورا ہو کر انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائے۔ صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے اپنے خطاب میں کہا قرآن مجید کا سیکھنا اور سکھانا افضل ترین اعمال میں سے ہے اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ وہ روز اول سے قرآن مجید کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کے شعبہ تفسیر و علوم القرآن کا بنیادی مقصد ہی قرآن مجید کی خدمت کرنا ہے اور یہ اس یونیورسٹی کے اولین فرائض میںسے ہے۔اپنے خطاب کے آخر میں ڈاکٹر الدریویش نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ، چانسلر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ممنون حسین کا اسلامی یونیورسٹی کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کو دوہرایا کہ جامعہ اسلامی تعلیمات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کراتی رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
انسداد دہشتگردی عدالت نے گرفتار شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کردی
-
سائفرکیس میں بریت بنتی ہی نہیں‘ یہ نظام عدل کا بھٹہ بٹھانے کے برابر ہے، رانا ثناءاللہ
-
کشمور،ڈاکوﺅں کا چیک پوسٹ پر حملہ ،کانسٹیبل جاں بحق ،2اہلکار شدید زخمی
-
بات چیت ان سے ہونی چاہیے جو آئین کو مانتے ہیں،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے،میتھیوملر
-
بھارتی انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری تاہم مودی کو سبقت
-
مصطفیٰ کمال نے عدلیہ مخالف بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم
-
ایرانی یورینیم ذخائر میں اضافے پر آئی اے ای او کو تشویش لاحق
-
دنیا افغانستان کے سیلاب زدہ بچوں کی مدد کریں، یونیسف کی اپیل
-
برطانیہ میں تارک وطن محنت کشوں کے حقوق کو لاحق خطرات پر تشویش
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.