پاکستان ایک امن پسندملک ہے، اپنے جائز اقتصادی اور سکیورٹی مفادات کے حصول کے لیے کوشاں ہے ‘موجود صورت حال میں ایک مضبوط بحری فورس کی ضرورت پہلے کی نسبت زیادہ شدت کے ساتھ محسوس کی جارہی ہے
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقدہ 46ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے کانووکیشن سے خطاب
بدھ 24 مئی 2017 23:11
(جاری ہے)
ساتھ ساتھ ہمارے خطے میں غیر علاقائی بحری افواج کی کثیر تعداد میں موجودگی بھی اس امر کی دلیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسندملک ہے جو اپنے جائز اقتصادی اور سکیورٹی مفادات کے حصول کے لیے کوشاں ہے ۔تاہم موجود صورت حال میں ایک مضبوط بحری فورس کی ضرورت پہلے کی نسبت زیادہ شدت کے ساتھ محسوس کی جارہی ہے۔گریجویٹنگ آفیسرز کو نصیحت کرتے ہوئے نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ قائد کی حیثیت سے آفیسر کو پیشہ وارانہ انداز میں جرات مندی کے ساتھ مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونا چاہیے اور اپنے اپنے ملک کو بحری افواج کی بہتری کے لیے یہاں سے حاصل کئے جانے والے علم اور مہارتوں کا بہترین استعمال کرنا چاہیے۔کورس میں دوست ممالک کے آفیسرز کی حوصلہ افزاء شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاک بحریہ کے آج کے بعد مزید بیس سے زائد سفیر اور دوست ہوں گے اور میں امید کرتا ہوں کہ دوست ممالک کے یہ آفیسرز پی این وار کالج میں کورس کے دوران بنائے جانے والے دوستوں کے ساتھ اپنی دوستی قائم و دائم رکھیں گے۔نیول چیف نے گریجویٹنگ آفیسر زکو مبارک باد دی اور کورس کی تمام سرگرمیوں کے انعقاد کے سلسلے میں پاکستان نیوی وار کالج کے عزم اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے بھر پور تعاون کو سراہا۔مہمان خصوصی نے پاک بحریہ ،پاک آرمی، پاک فضائیہ کے 43اور دوست ممالک اردن، انڈونیشیا ،بنگلہ دیش ،چین ،سری لنکا ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، مصر ،میانمر اور نائیجریا کے 20آفیسرز کو وار سٹیڈیز (میری ٹائم) میں ماسٹرز کی ڈگریاں تفویض کیں۔قبل ازیں کمانڈنٹ پی این وار کالج ریئر ایڈمرل معظم الیاس نے کورس میں شامل تعلیمی اورپیشہ وارانہ سرگرمیوں کامختصر ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ کورس میں دوست ممالک کے آفیسرز کی شرکت حوصلہ افزاء ہے اور پاکستان اور ان ممالک کی بحری قوتوں کے درمیان پائے جانے والے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔تقریب میں معزز سول شخصیات اور پاکستان کی مسلح افواج کے سینئرآٓفیسرزنے بھی شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائو ن تیز کرنے کا حکم
-
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت: الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، مودی نے اپنا ووٹ ڈالا
-
ہم نے 76 سال جھوٹ بولا اور سچ کو چھپایا، لوگوں کو سچ پتا چلنا چاہیے، جسٹس اطہر من اللہ
-
گندم کی خریداری نہ کرنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کسانوں کا احتجاج جاری ،بھوک ہڑتال کیمپ قائم
-
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.