محکمہ محنت کا قلمدان ملنے کے بعد صوبائی وزیرناصرحسین شاہ کا سیسی ہیڈآفس کا دورہ
بدھ 24 مئی 2017 23:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک روشن اور تابناک مستقبل کیلئے پر عزم ہے اور شہیدمحترمہ بے نظیربھٹو کے وژن پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہاکہ صوبے کے محنت کشوں کے جائز حقوق پی پی کے منشور کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ اسمبلی سے پاس ہونے والے سیس ایکٹ 2016پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ سید ناصر شاہ نے کہاکہ اداروں، صوبے اور ملک کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی جس کے لئے میری مکمل سپورٹ حاصل ہوگی۔ صوبائی وزیر محنت و چیئرمین گورننگ باڈی سیسی سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ سندھ سوشل سیکورٹی میں نئی آسامیاں خالصتا میرٹ کی بنیاد پر پر کی جائیں گی۔تاہم ترقی کے منتظر ملازمین اور افسران کو اگلے گریڈ میں جلد ترقی دینے کیلئے ڈی پی سی اور سلیکشن بورڈ کئے جائیں تاکہ افسران و ملازمین کو انکا جائز حق مل سکے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر نے کمشنر کو ضروری ہدایات بھی دیں۔قبل ازیں کمشنر سیسی فاروق لغاری نے بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر کو بتایا کہ سوشل سیکورٹی اسکیم میں 7لاکھ سے زائد محنت کش اور ان کے 35لاکھ سے زائد لواحقین رجسٹرڈ ہیں جبکہ کل بجٹ کا 80 فیصد محنت کشوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں سیسی کے 5بڑے اسپتال ،5میڈیکل سینٹرزاور 40ڈسپنسریاں قائم ہیں جہاں تحفظ یافتہ محنت کشوں اور ان کے لواحقین کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.