سردار دو جہاں احمد مجتبیٰ محمد ﷺنے فرمایا کہ رمضان المبارک میں مومن کی فرض عمل کی ثواب 70گناہ فرض کی برابر ملتا ہے ،ر قاری عطا واللہ مسلم

جمعرات 25 مئی 2017 23:57

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی ایڈوائزر برائے خارجہ تجارتی امور قاری عطا واللہ مسلم نے مدرسہ زینتہ للطفال میں استقبال رمضان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار دو جہاں احمد مجتبیٰ محمد ﷺنے فرمایا کہ رمضان المبارک میں مومن کی فرض عمل کی ثواب 70گناہ فرض کی برابر ملتا ہے جبکہ سنت کا بدلہ فرض کے برابر اور نفلی عبادات کا ثواب سنت کے برابر ہے اور بڑے شیاطین کو قید کر کے سمندروں میں پھینک دیا جاتا ہے انھوں نے خطاب میں مزید کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں کا بہار لے کر آتا ہے مومن رمضان المبارک میں اللہ کی رضا حاصل کر کے دنیا و آخرت میں کامیاب ہوسکتا ہے رمجان المبارک ہمدردی ایثار اور محبت کا پیغام لیکر آتا ہے اگر کوئی مسلمان دوسرے مسلمان روزہ دار کیلئے افطاری کا بندوبست کر لے تو اللہ تعالیٰ اس کو روزے کے برابر ثواب دیتا ہے لہٰذا ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے حکومت وقت اپنا وعدہ وفا کر کے رمضان المبارک کے دوران شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کو ختم کریں افطاری،تراویح اور سحری کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائے اورر مضان المبارک میں ہوٹلوں اور اور سرے عام کھانے پینے پر پابندی لگائے ۔

متعلقہ عنوان :