افواج پاکستان کے تمام افسروں اور جوانوں کو تنخواہ کا 10 فیصد ضرب عضب اسپیشل الائونس دینے کا اعلان
آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 79ارب روپے کے اضافے کی تجویز
جمعہ 26 مئی 2017 21:09
(جاری ہے)
جمعہ کو وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں کی بے پناہ قربانیوں کے اعتراف میں وزیراعظم کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہیں کہ افواج پاکستان کے تمام افسروں اور جوانوں کو تنخواہ کا دس فیصد ضرب عضب اسپیشل الائونس دیا جائے گا۔
یہ الائونس تنخواہوں میں اضافہ کے اعلان کے علاوہ ہے۔انہوںنے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 79 ارب روپے کا اضافہ کئے جانے کی تجویز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دفاعی بجٹ کی مد میں نظرثانی شدہ تخمینہ جات کے مطابق پچھلے مالی سال کے 841 ارب روپے کی نسبت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 920 ارب روپے دفاعی بجٹ کے لئے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.