بلوچستان میں فٹ بال کا ٹیلنٹ موجود ہے ، فٹ بالر لیزر لیگس میں شرکت کے لئے پرجوش ہیں، صوبائی وزیر کھیل میر مجیب محمد حسنی
جمعہ 26 مئی 2017 21:49
(جاری ہے)
بلوچستان میں فٹ بال کا بے حد ٹیلنٹ موجود ہے اور یہاں کے فٹبالر لیزر لیگس میں شرکت کے لئے پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میںلیزرلیگس کے انعقاد سے مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا عالمی سطح پر ایک سنہری موقع میسر آرہا ہے جس کی بدولت یہاں کے نوجوان فٹبالر کو اپنے ٹیلنٹ کو نکھارنے کا بھی موقع ملے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انس ٹرنک ڈائریکٹر ورلڈ گروپ نے کہا کہ لیزرلیگس پاکستان کے کھلاڑیوں کے لئے مددگار ثابت ہوگی اور یہاں سے انٹرنیشنل فٹبالرز فارن یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے اور انہیں دوسرے ممالک میں بھی روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ انس ٹرنک نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے انٹر نیشنل کوچز کی زیر نگرانی تربیت کے مواقع کے ساتھ پاکستان بھر میں ہزاروں پجز بھی ان کھلاڑیوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا ذریعہ بنیں گی۔ فٹبال پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے۔ ہماری کوشش فٹبال کھیل کو گراس روٹ لیول سے ترقی دینے کی جانب مرکوز ہیں۔ لیٹر لیگس نوجوان کھلاڑیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا کہ جس کے باعث پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ اس موقع پر ورلڈ گروپ اورلیزر لیگس نے بلوچستان کے مستحق فٹبالرز جو پاکستان کے فٹبال سے وابستہ رہے ہیں۔ ان میں ماسٹر صدیق ، محمد نبی جن، محمد عارف ، اختر محی الدین ، اورنگزی کے لئے پچاس پچاس ہزا رروپے کا کیش ایوارڈ دیا۔ اس کے علاوہ محمد وسیم جو حال ہی میں ڈبلیو بی سی سلور فلائٹ چمپئن شپ میں سلور میڈل لے کر انہیں بھی پچاس ہزار روپے کا کیش ایوارڈ دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، حارث رؤف اور شاداب خان کی تنزلی
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منائی جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.